ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں /  آسٹریلیا کی جنگلاتی آگ،2 ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ

 آسٹریلیا کی جنگلاتی آگ،2 ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ

Mon, 11 Nov 2019 18:35:02    S.O. News Service

سڈنی 11نومبر (آئی این ایس انڈیا) آسٹریلیا کے مشرقی  علاقے میں جنگلاتی آگ کے سبب دو ریاستوں میں ہنگامی حالت  نافذ کر دی گئی ہے۔ نیو ساؤتھ ویلز اور کوئینز لینڈ میں اب تک3 افراد ہلاک اور 150 سے زائد مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔ حکام نے لوگوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو جائیں۔ واضح رہے کہ  ان دونوں ریاستوں میں آج  صبح سے ہنگامی حالت نافذ ہے اور یہ 1 ہفتے  تک جاری رہے گی تاکہ آگ سے نمٹنے والے محکمے مکمل اختیارات کے ساتھ امدادی کارروائیاں مکمل کر سکیں۔


Share: